Nawaz Sharif & Mehran Bank

مہران بینک کو قرضوں کے ذریعے ڈبودیا *

4جنوری1992ء کو کراچی میں مہران بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جام صادق نے کہا کہ نہ ہم مرے ہوئے ہیں اور نہ یہ صوبہ یتیم ہے جب تک خدا اور ممبران اسمبلی چاہیں گے میں صوبے کی خدمت کرتا رہوں گا۔ (1)
نواز شریف اور مہران بنک  اپنا سرکاری اثر و رسوخ استعمال کرکے کروڑوں روپے ہتھیائے    
مہران بینک سے قرضوں کی آڑ میں
 ان کے بیٹے حسین نواز شریف اور دیگر اہل خانہ نے چوہدری شوگر مل کے لئے پانچ کروڑ کے قرضے کی درخواست دی اور اس پر دستخط کرنے کے بجائے پرائیم منسٹر ہاؤس کی ایک ہی ٹیلی فون کال کی وجہ سے کام پایہ تکمیل تک با آسانی پہنچ گیا اور یہ رقم اسی دن حاصل کرکے غیر قانونی طور پر اتفاق فاؤنڈریز کو چیکوں کے ذریعے اسی دن منتقل کردی گئی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی الیکشن مہم اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف مرزا اسلم بیگ سے حاصل کردہ 35لاکھ روپے کی خطیر رقم کے بل بوتے پر چلائی جو انہوں نے مہران بینک کے پروڈیشنل چیف یونس حبیب سے حاصل کردہ 14 کروڑ روپے
میں سے ان کو ادا کی تھی۔ (2)
جولائی 1994ء کو FIAایف آئی اے
نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ یونس حبیب کی
 ٹیلی فون پر دی ہوئی ہدایت پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہران بینک لاہور نے ایک دن میں شریف گروپ کی چوہدری شوگر ملز کو 4کروڑ 49 لاکھ روپے کا قرضہ جاری کردیا۔
چوہدری شوگر ملزنے ایک ہزار روپے سے بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھولا اور اسی دن بغیر کسی سیکیورٹی کے اسے یہ قرضہ جاری کردیا گیا ۔ 4جولائی کو نصیر اللہ بابر نے اسلام آباد میں
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنے خاندانوں اور دوستوں کے لئے20کروڑ روپے کے قرضے حاصل کرکے مہران بینک کو دیوالیہ کردیا چوہدری شوگر ملز ، پاک پنجاب کارپیٹس،حبیب وقاص شوگر ملز اور ظہور ٹیکسٹائل ملز کو ناجائیز اثر و رسوخ استعمال کرکے بغیر سیکیورٹی کے قرضے دلائے گئے۔ جن میں سے کچھ ہوشیاری کے ساتھ اتفاق فاؤنڈری کو منتقل کردیئے گئے۔(3)
*۔۔مہران بینک سے قرضے حاصل کرنے والوں کے نام۔۔*
نمبرشمار
رقوم حاصل کرنے والے کا نام
حاصل کی گئی رقوم
اہم بات
1
جنرل مرزا اسلم بیگ
14کروڑ روپے
اسلم بیگ نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں سابق صدر اسحاق نے14کروڑ روپے دیئے تھے جس میں سے 6کروڑ روپے آئی ایس آئی اور آٹھ کروڑ روپے ایجنسی کے کے اسپیشل فنڈ میں رکھ دئے گئے۔
2
نواز شریف
5کروڑ روپے
مسلم لیگ کے نام پر دیئے گئے
3
جام صادق علی سابق وزیر اعلیٰ سندھ
22کروڑ روپے
مسلم لیگ کے نام پر دیئے گئے
4
اعجاز الحق
5کروڑ روپے
مسلم لیگ کے نام پر دیئے گئے
5
لیاقت جتوئی سابق وزیر اعلیٰ سندھ
2کروڑ روپے
مسلم لیگ کے نام پر دیئے گئے
6
دوست محمد فیضی

مسلم لیگ کے نام پر دیئے گئے
7
جام معشوق علی

مسلم لیگ کے نام پر دیئے گئے
8
امتیاز شیخ

مسلم لیگ کے نام پر دیئے گئے

* یونس حبیب کو سزا *
28فروری کو اسپیشل بینکنگ کورٹ نے مہران بینک کے سابق سربراہ کو ایک ارب
دس کروڑ روپے کہ مالیت کے امریکی بیرر سرٹیفیکٹ خورد برد کرنے کے مقدمے میں سترہ سال قید اور دو ارب بیس کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ یونس حبیب نے جنہیں 24مارچ1994ء کو گرفتار کیا گیا تھا نے کہاکہ میرے خلاف کھیل کھیلا گیا ہے میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کروں گا۔(4)
)...حوالہ جات...(
(1)نواز شریف کا پہلا دور حکومت میں صفحہ نمبر268 مصنف پروفیسر غفور احمد
(2) بے نظیر حکومت کا عروج و زوال صفحہ نمبر237 مصنف پروفیسر غفور احمد
(3)بے نظیر حکومت کا عروج و زوال صفحہ نمبر209 مصنف پروفیسر غفور احمد
(4)بے نظیر حکومت کا عروج و زوال صفحہ نمبر334 مصنف پروفیسر غفور احمد
ٌٌٌٌ** ** **